امریکا کی اسٹاک مارکیٹ میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد

ویب ڈیسک  جمعـء 26 اگست 2016
تقریب کی مہمان خصوصی ملیحہ لودھی نے روایت کے مطابق کلوزنگ بیل بجائی۔ فوٹو: آئی این پی

تقریب کی مہمان خصوصی ملیحہ لودھی نے روایت کے مطابق کلوزنگ بیل بجائی۔ فوٹو: آئی این پی

نیویارک: امریکی اسٹاک مارکیٹ نیسڈیک میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

نیویارک میں پاکستان امریکن بزنس ایسوسی ایشن کی جانب سے اسٹاک مارکیٹ نیسڈیک میں یوم پاکستان کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جب کہ مہمان خصوصی ملیحہ لودھی نے روایت کے مطابق کلوزنگ بیل بجائی۔ اس موقع پر نیویارک ٹائمز اسکوائر کو قومی پرچم سے رنگا ہوا دکھائی دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔