فلم’’کوئی مل گیا‘‘ کے انوج پنڈت کوپہچاننا آسان نہیں

ویب ڈیسک  جمعـء 26 اگست 2016
فلم میں ننھے اداکار نے’’بٹو سردار‘‘ کا کردار ادا کیا تھا جسے شائقین نے بے حد پسند کیا تھا، فوٹو:فائل

فلم میں ننھے اداکار نے’’بٹو سردار‘‘ کا کردار ادا کیا تھا جسے شائقین نے بے حد پسند کیا تھا، فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم ’’کوئی مل گیا‘‘ کے ننھے بٹو سردار ’’انوج پنڈت‘‘ کو پہچاننا اب آسان ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کی 2003 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’’کوئی مل گیا‘‘ میں ننھے اداکاربٹو سردار نے ان کے اسکول کے دوست کا کردار ادا کیا تھا اور شائقین کو بے حد محظوظ کیا تھا جب کہ فلم میں بٹو سردار کی اداکاری کو شائقین نے بے حد پسند کیا تھا  اور انہوں نے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پرپہنچ گئے تھے۔

ننھے اداکارانوج پنڈت نے فلمی دنیا میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد چھوٹی پردہ اسکرین پر بھی قسمت آزمائی کی اور کئی سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:شہرہ آفاق فلم ’’کل ہو نا ہو‘‘ کی جیا نے خوبرو لڑکی کا روپ دھار لیا

ننھے اداکار انوج پنڈت نے تعلیمی سلسلہ مکمل کرنے کے بعد فلمی دنیا میں ایک بار پھر واپسی کی اور پاکستانی گلوکار علی ظفر کی فلم ’’ٹوٹل سیاپا‘‘ میں اہم کردارادا کیا جب کہ فلم باکس آفس پر کوئی خاطر خواہ کامیابی تو حاصل نہ کرسکی لیکن فلم میں انوج پنڈت کی اداکاری کو شائقین نے بے حد سراہا۔

ننھے اداکار چھوٹی پردہ اسکرین پر مشہور ڈرامہ ’’پرورش‘‘ کے سیزن 2 میں اداکاری سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں جب کہ اداکار اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اداکاراؤں سے معاشقوں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:دل والے دلہنیا کی “چھٹکی” نے خوبرو اداکارہ کا روپ دھار لیا

نوجوان اداکارکی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں ننھا اداکار بٹو سردار اب خوبرو نوجوان کا روپ دھار چکا ہے جب کہ نئی تصاویر میں انہیں پہچاننا کسی صورت آسان نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔