ہیڈ کوچ آرتھر نے ون ڈے میں عمر رسیدہ کھلاڑیوں کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 27 اگست 2016
30 سال سے زیادہ عمر والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں رہنے کے لئے زیادہ محنت اور کارکردگی دکھانا ہوگی، پاکستانی کوچ۔ فوٹو: فائل

30 سال سے زیادہ عمر والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں رہنے کے لئے زیادہ محنت اور کارکردگی دکھانا ہوگی، پاکستانی کوچ۔ فوٹو: فائل

لندن:  ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ون ڈے کرکٹ میں عمر رسیدہ کھلاڑیوں کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی.

مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پلیئرز کو بتا دیا کہ کسی کی بھی ٹیم میں جگہ پکی نہیں، اگر کوئی 30 سال سے زیادہ عمر کا ہے تو اس کو زیادہ محنت اور کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہوگی، دوسری صورت میں نوجوان ان کی جگہ لینے کیلیے تیار ہیں، سب کو اندازہ ہے کہ پرفارم کرنا ورنہ پیچھے ہٹ جانا ہوگا۔

لوئر آرڈر میں تیزی سے رنز بنانے کی صلاحیت رکھنے والے بیٹسمینوں کی کمی کے سوال پر انھوں نے کہا کہ اس معاملے میں سوچ بچار اور کام کرنے کی سخت ضرورت ہے، اس پوزیشن پر بیٹنگ کرنے والا کھلاڑی بھی تلاش کرکے صلاحیتوں کو نکھارنا ہوگا، فی الحال ہمیں دستیاب 15 کرکٹرز میں سے ہی کمبی نیشن اور حکمت عملی تشکیل دینا ہے، البتہ چند روز بعد اس حوالے سے کام ضرور کروں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔