سلمان خان نے انوپم کھیر کا مذاق بنا ڈالا

ویب ڈیسک  ہفتہ 27 اگست 2016
سلمان خان نے ٹوئٹر پرانوپم کھیر کی جم میں ورزش کرتی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ جملے کسے۔ فوٹو؛ فائل

سلمان خان نے ٹوئٹر پرانوپم کھیر کی جم میں ورزش کرتی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ جملے کسے۔ فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی ساتھی اور سینئر اداکار انوپم کھیر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مذاق بنا ڈالا۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سوشل میڈیا پر فعال ہیں اور اپنی فلمی مصروفیات  کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں جب کہ سلو میاں سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ ساتھ ساتھی اداکاروں سے رابطے  کے علاوہ مزاح بھی کرتے  نظر آتے  ہیں لیکن اب انہوں نے سوشل میڈیا پر  ایک سینئراداکارکا مذاق بنا ڈالا ہے۔

سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر61 سالہ اداکار انوپم کھیر کی جم میں ورزش کرتی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اوپر والا باقی باڈی بلڈر کی خیر کرے جب کہ سلو میاں کی ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے بھی انوپم کھیر کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا اور بعض نے اس عمر میں  بھی اداکار کے فٹ ہونے کی تعریف کی تاہم انوپم کھیر نے ٹوئٹ کے  جواب میں سلمان خان کا شکریہ ادا کرکے جان چھڑائی۔

https://twitter.com/AnupamPkher/status/769185162022285312

واضح رہے کہ اداکار سلمان خان اور انوپم کھیر نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے  ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔