کرینہ کے ماں بننے کا بے صبری سے انتظار ہے، کرشمہ

اے پی پی  اتوار 28 اگست 2016
ہم سب کیلیے اچھی خبر آنیوالی ہے،میں اپنے بچوں کیساتھ خوش ہوں، اداکارہ۔ فوٹو:فائل

ہم سب کیلیے اچھی خبر آنیوالی ہے،میں اپنے بچوں کیساتھ خوش ہوں، اداکارہ۔ فوٹو:فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنی بہن کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کے پہلے بچے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اور کرینہ کپور کی بڑی بہن کرشمہ کپور نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہم سب کے لیے اچھی خبر آنے والی ہے۔ ہمارا خاندان بچے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے۔

فلموں میں کام کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں کرشمہ نے کہا کہ وہ گھر اور بچوں کے ساتھ مصروف ہیں تاہم اگر مناسب اسکرپٹ ملے تو وہ حامی بھر سکتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔