تحریک انصاف کا ایم کیوایم سے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

ویب ڈیسک  اتوار 28 اگست 2016
فاروق ستارسمیت اراکین اسمبلی مستعفی ہوں اورنئے سرے سے الیکشن لڑیں، پی ٹی آئی: فوٹو : فائل

فاروق ستارسمیت اراکین اسمبلی مستعفی ہوں اورنئے سرے سے الیکشن لڑیں، پی ٹی آئی: فوٹو : فائل

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے الطاف حسین کے متنازع بیان کے بعد ایم کیو ایم سے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستار اور ان کے ساتھی مستعفی ہو کر نئے سرے سے انتخابات میں حصہ لیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ایم کیو ایم سے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ فاروق ستار سمیت تمام متحدہ اراکین اسمبلیوں سے مستعفی ہوں اور نئے سرے سے الیکشن لڑیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے الطاف حسین سے نمائشی اظہار لاتعلقی کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، متحدہ رہنما مستعفی نہ ہوئے تو سمجھیں گے کہ پس منظر میں متحدہ کے قائد الطاف حسین سے روابط برقرار ہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: فاروق ستار کا لندن اور الطاف حسین سے مکمل قطع تعلق کا اعلان

ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا تھا کہ فاروق ستار سمیت متحدہ قومی موومنٹ کو 2013 میں الطاف حسین کا مینڈیٹ میسر آیا، متحدہ کے پارلیمنٹیرینز اسمبلیوں میں الطاف حسین کی نمائندگی کرتے تھے لہذا متحدہ قائدین اگر واقعتاً الطاف حسین فاصلہ اختیار کر چکے ہیں تو ازسرنوعوام سے رجوع کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔