ایم کیوایم کا متحدہ کے بانی سے تعلق یا لاتعلقی 10 دن میں سامنے آجائے گی، خورشید شاہ

ویب ڈیسک  اتوار 28 اگست 2016
کوشش ہو گی ایم کیو ایم پارلیمنٹ میں مثبت کردار ادا کرے، خورشید شاہ فوٹو: فائل

کوشش ہو گی ایم کیو ایم پارلیمنٹ میں مثبت کردار ادا کرے، خورشید شاہ فوٹو: فائل

سکھر: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی متحدہ کے بانی سے لاتعلقی اچھی بات ہے لیکن تعلق یا لاتعلقی 10 سے 12 دن میں سامنے آجائے گی۔

سکھر میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  ایم کیو ایم کا بانی متحدہ  سےلا تعلقی اچھی بات ہے لیکن تعلق یا لاتعلقی 10 سے 12 دن میں سامنے آجائے گی۔ کراچی کے مئیر کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ ملک کےسب بڑے شہرکا میئرجیل میں ہو یہ اچھی بات نہیں، کوئی قانونی طریقہ نکال کرمیئرکی ضمانت ہونی چاہیئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی کے نو منتخب میئر وسیم اختر کی انوکھی کہانی

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کوچاہئے کہ سب کو ساتھ لےکرچلے، ملک کی خارجہ پالیسی انتہائی کمزورہے جس کے باعث دوست بھی دشمن نظرآتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مفاہمتی پالیسی پرعمل کرتی آئی ہے، ہمیں پاکستان کے مسائل مل بیٹھ کرحل کرنےہوں گے جب کہ ہم ستمبرمیں سڑکوں پرآنے کا اعلان کر چکے ہیں جہاں جلسے جلوس کریں گے۔

سکھر میں اسپتالوں کی حالت زارپراپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں کی حالت مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے ، اسپتالوں میں پیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی ہے ، سول اسپتال میں مزید67 ڈاکٹرزکی ضرورت ہے جب کہ صحت اورتعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔