اب پہیہ الٹا گھومنے والا ہے اور ادھر ادھر جانے والے جلد واپس آئیں گے، فاروق ستار

ویب ڈیسک  اتوار 28 اگست 2016
ستمبر میں بھرپور جلسہ کریں گے جس کے لیے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایات کردیں ہیں، فاروق ستار فوٹو؛ ایکسپریس

ستمبر میں بھرپور جلسہ کریں گے جس کے لیے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایات کردیں ہیں، فاروق ستار فوٹو؛ ایکسپریس

 کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اب پہیہ الٹا گھومنے والا ہے اور جو لوگ ادھر ادھر گئے ہیں وہ جلد واپس ایم کیو ایم میں آجائیں گے۔

پی آئی بی کالونی میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اب پہیہ الٹا گھومنے والا ہے جو لوگ ادھر ادھر گئے ہیں وہ جلد واپس آجائیں گے، ایم کیو ایم پاکستان کا ایک ایک کارکن اپنی جگہ موجود ہے جب کہ ستمبر میں بھرپور جلسہ کریں گے جس کے لیے تمام رہنماؤں اور عہدیداروں سمیت تمام کارکنوں کو ہدایت کردی ہے کہ وہ عوامی رابطہ مہم شروع کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  آصف حسنین کے پارٹی چھوڑنے کا جواب کل کی  پریس کانفرنس میں دیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فاروق ستار کا لندن اور الطاف حسین سے مکمل قطع تعلق کا اعلان

ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا تھا کہ میری ذمہ داریاں بڑھ رہی ہیں اور جھنجلاہٹ کا شکار کون ہے عوام دیکھ رہے ہیں لہذا ہم ٹینشن دینے والے ہیں لینے والے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زبردستی ہمارے لوگوں کو لے جایا جارہا ہے، سرجانی ٹاؤن کے کارکن ساجدبھائی کی جیل میں موت ہوئی ہے لہذا اب ہمارے ساتھ ظلم وستم کا سلسلہ بند ہوناچاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔