والد کی ڈانٹ پر نوجوان نے جان دیدی

اسٹاف رپورٹر  پير 29 اگست 2016
بیٹے کو ڈانٹا تھا جس کی وجہ وہ دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے کمرا بند کرکے پنکھے سے پھندا لگاکر خودکشی کرلی، والد۔  فوٹو: فائل

بیٹے کو ڈانٹا تھا جس کی وجہ وہ دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے کمرا بند کرکے پنکھے سے پھندا لگاکر خودکشی کرلی، والد۔ فوٹو: فائل

 کراچی: ناظم آباد چاؤلہ مارکیٹ کے قریب رہائشی محمد عابد کے بیٹے 17 سالہ محمد شایان نے گھر میں خودکشی کرلی۔

رضویہ پولیس نے موقع لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی ایس ایچ او ادریس بنگش نے بتایاکہ متوفی کے والد عابد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ شایان کو انھوں نے کسی بات پر ڈانٹا تھا جس کی وجہ وہ دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے کمرا بند کرکے پنکھے سے پھندا لگاکر خودکشی کرلی، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔