زندگی کا جو پل بھی اچھاگزرجائے نعمت ہے ،عارف لوہار

آن لائن  پير 29 اگست 2016
ہر پل پاکستان کی سلامتی اور ترقی کی دعائیں مانگتا ہوں، عارف لوہار فوٹو: فائل

ہر پل پاکستان کی سلامتی اور ترقی کی دعائیں مانگتا ہوں، عارف لوہار فوٹو: فائل

 لاہور: گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ زندگی میں جو پل بھی اچھے طریقے سے گزر جائے وہ بھی ایک نعمت ہے آج تک جو بھی گیت پیش کیا ہے اسے پذیرائی ملی ہے۔

جس سے بڑا حوصلہ ملتا ہے عارف لوہار نے کہا کہ جگنی کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور میں پاکستان سمیت دنیا میں جہاں بھی جاتا ہوں اس کی فرمائش آتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ جس تن نوں لگدیاں اوہی تن جانے ‘‘ کوانٹر نیٹ پر 20لاکھ لوگ ڈائون لوڈ کر چکے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے اور یہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ عارف لوہار نے کہا کہ  ہر پل پاکستان کی سلامتی اور ترقی کی دعائیں مانگتا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔