لاس اینجلس ایئرپورٹ فائرنگ کے بعد خالی کرالیا گیا، ایک مشتبہ شخص گرفتار

ویب ڈیسک  پير 29 اگست 2016
فائرنگ کی اطلاعات کے بعد پولیس نے ایئرپورٹ خالی کراتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فوٹو: فائل

فائرنگ کی اطلاعات کے بعد پولیس نے ایئرپورٹ خالی کراتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فوٹو: فائل

لاس اینجلس: امریکی ریاست لاس اینجلس میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو فائرنگ کے بعد خالی کرالیا گیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص گرفتار کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فائرنگ کی آواز سنی گئی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ایئرپورٹ کو گھیرے میں لیتے ہوئے مسافروں کو باہر نکال دیا جب کہ سرچ آپریشن کے دوران ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لیا جاچکا ہے۔ فائرنگ کی اطلاع کے بعد لوگ زمین پر لیٹ گئے جب کہ کئی مسافروں نے فیس بک اور دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصاویر پوسٹ کیں جس میں دیکھا گیا کہ مسافر خوف میں مبتلا ہیں اور زمین پر لیٹے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب لاس اینجلس ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں سے تعاون کی اپیل کی ہے تاہم سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے باعث تمام ملکی و غیر ملکی پروازیں روک دی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔