پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، صدر ممنون حسین

ویب ڈیسک  پير 29 اگست 2016
پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم کی مذمت کرتا ہے، صدر مملکت، فوٹو؛ پی آئی ڈی

پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم کی مذمت کرتا ہے، صدر مملکت، فوٹو؛ پی آئی ڈی

 اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہےکہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم کی مذمت کرتا ہے اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ممنون حسین سے آزاد جموں و کشمیر کے صدر مسعود خان سے ملاقات کی جس میں صدر ممنون نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے حوالے سے اپنے تجربے اور قابلیت کو بروئے کار لائیں گے۔

اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔