ندیم نصرت اور واسع جلیل ایم کیوایم کے آفیشل واٹس ایپ گروپ سے خارج

ویب ڈیسک  منگل 30 اگست 2016
پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کے لیے واپسی کے دروازے کھلے رکھے جائیں گے، اجلاس میں فیصلہ، فوٹو؛ فائل

پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کے لیے واپسی کے دروازے کھلے رکھے جائیں گے، اجلاس میں فیصلہ، فوٹو؛ فائل

 کراچی: ایم کیوایم پاکستان نے پارٹی کے آفیشل واٹس ایپ گروپ سے واسع جلیل اور ندیم نصرت کا نام خارج کردیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق فاروق ستار کی زیرصدارت ایم کیوایم پاکستان کا اہم اجلاس ہوا جس میں ایم کیوایم کے آفیشل واٹس ایپ گروپ سے واسع جلیل اور ندیم نصرت کا نام خارج کردیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کے لیے واپسی کے دروازے کھلے رکھے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔