- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
مراد علی شاہ کا سندھ میں بجلی کی ترسیل کے لیے الگ ٹرانسمیشن لائن کا مطالبہ
اسلام آباد: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سے صوبے میں بجلی کی ترسیل کے لیے الگ ٹرانسمیشن لائن کا مطالبہ کردیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کی وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگہ سمیت سندھ کے سیکرٹری توانائی آغا واصف بھی شریک ہوئے جب کہ ملاقات میں بجلی اور قابل تجدید توانائی کے ٹیرف اوردیگرمسائل زیرغورآئیں۔ ملاقات کے دوران مراد علی شاہ نے سندھ میں بجلی کی ترسیل کے لیے الگ ٹرانسمیشن لائن کا مطالبہ کیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سندھ میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ زیر بحث رہا، بجلی چوری سے متعلق بھی وزیراعلیٰ سے بات ہوئی جب کہ سندھ میں لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کوجلد حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل 800 سے 1000 میگا واٹ بجلی سسٹم میں دیں گے، بقایا جات سے متعلق تھوڑا فرق ہے جس کو جلد حل کرلیں گے جب کہ گرڈ کو اپ گریڈ کرنے کی ذمہ داری بھی مانگی ہے۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف سے اچھی ملاقات رہی، انہوں نے لوڈشیڈنگ میں کمی کا یقین دلایا، مسائل کافی حد تک حل ہوچکے ہیں، میڈیا سے معلوم ہو رہا ہے کہ سندھ میں بجلی چوری بھی مسئلہ ہے، حالانکہ خواجہ آصف نے ان سے اس بارے میں کوئی بات ہی نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری صرف سندھ میں نہیں ہو رہی جب کہ بجلی کی بقایاجات میں وفاق اورسندھ کے موقف میں زیادہ فرق نہیں رہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔