یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 3 ارکان ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 30 اگست 2016
یمن میں القاعدہ کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، امریکی حکام. فوٹو:فائل

یمن میں القاعدہ کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، امریکی حکام. فوٹو:فائل

عدن: یمن کے جنوبی علاقے اتک میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ کے 3 ارکان ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے یمن کے صوبہ شبوا کے جنوبی علاقے اتک میں گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں القاعدہ کے 3  ارکان ہلاک ہوگئے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ یمن میں جاری القاعدہ کے خلاف آپریشن کا حصہ ہے جب کہ اس سے قبل رواں ماہ کئے گئے ڈرون حملے میں بھی القاعدہ کے 3 اہم ارکان مارے گئے تھے۔

دوسری جانب حکومت اور اس کے مخالفین کے درمیان خانہ جنگی کے بعد سے القاعدہ اور شدت پسند تنظیم داعش نے یمن کے بیشتر علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا جب کہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یمن میں القاعدہ کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔