الیکس ہیلز انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے والے کھلاڑی بن گئے

ویب ڈیسک  منگل 30 اگست 2016
ہیلز نے 122 گیندوں پر 4 چھکوں اور 22 چوکوں کی مدد سے 171 رنز بنائے۔ فوٹو: اے ایف پی

ہیلز نے 122 گیندوں پر 4 چھکوں اور 22 چوکوں کی مدد سے 171 رنز بنائے۔ فوٹو: اے ایف پی

نوٹنگھم: انگلش اوپننگ بلے باز الیکس ہیلز انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

نوٹنگھم کے ٹرینٹ برج گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں الیکس ہیلز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 171 رنز بنائے جو کسی بھی انگلش کھلاڑی کی جانب سے سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ اس سے قبل انگلش بلے باز روبن اسمتھ نے 21 مئی 1993 کو برمنگھم میں آسٹریلیا کے خلاف سب سے زیادہ 167 اسکور کیا تھا۔

الیکس ہیلز نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلچسپ اسٹروکس کھیلے اور 4 چھکوں اور 22 چوکوں کی مدد سے 122 گیندیں کھیل کر 171 رنز بنائے۔ سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے پر تماشائیوں کی جانب سے تالیاں بجا کر انہیں مبارکباد دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔