انگلینڈ نے ون ڈے میں سب سے زیادہ اسکور کا سری لنکا کا ریکارڈ توڑ دیا

ویب ڈیسک  منگل 30 اگست 2016
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں 444 رنز بنا کرسب سے زیادہ رنز کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ فوٹو: اے ایف پی

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں 444 رنز بنا کرسب سے زیادہ رنز کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ فوٹو: اے ایف پی

نوٹنگھم: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹرینٹ برج گراؤنڈ پر کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنالیا جب کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کو حاصل تھا۔

نوٹنگھم کے ٹرینٹ برج گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں کئی ریکارڈ ٹوٹے جہاں الیکس ہیلز نے 171 رنز بنا کر انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ انفرادی اسکور کیا وہیں انگلش ٹیم نے 444 رنز بنا کر کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور کیا۔ اس سے قبل سری لنکا نے جولائی 2006 میں کمزور نیدرلینڈ کے خلاف 443 رنز بنا ئے تھے۔

اسی طرح جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جنوری 2015 میں 439، مارچ 2006 میں آسٹریلیا کے خلاف 438 اور بھارت کے خلاف اکتوبر 2015 میں بھارت کے خلاف 438 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے علاوہ 400 کا ہندسہ عبور کرنے والی ٹٰیموں میں سری لنکا، جنوبی افریقا، آسٹریلیا اور بھارت شامل ہیں جن کے علاوہ کوئی ٹیم 400 کا ہندسہ عبور نہیں کرسکی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔