ہزاروں میل دور پاکستان سے عرفان کو بلانے کے بعد پانی پلانے پر لگا دیا گیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 31 اگست 2016
پیسر نے بروقت اسکواڈ کو جوائن کرلیا تھا لیکن انھوں نے میچ باہر بیٹھ کر دیکھا۔ فوٹو: فائل

پیسر نے بروقت اسکواڈ کو جوائن کرلیا تھا لیکن انھوں نے میچ باہر بیٹھ کر دیکھا۔ فوٹو: فائل

ناٹنگھم: ٹیم مینجمنٹ نے ہزاروں میل دور پاکستان سے عرفان کو بلانے کے بعد پانی پلانے پر لگا دیا۔

پیسر کو تیسرے ون ڈے میں موقع دینے سے گریز کیا گیا، مینجمنٹ نے بطور انجرڈ بیٹسمین محمد حفیظ متبادل طویل قامت پیسر کوطلب کیا تھا، کپتان اظہر علی نے اس کی وجہ یہ بتائی تھی کہ محمد عامر اور وہاب ریاض مسلسل کھیل رہے ہیں، ان میں سے کسی ایک کو آرام دینے کا فیصلہ کر کے محمد عرفان کو آزمایا جا سکتا ہے، پیسر نے بروقت اسکواڈ کو جوائن کرلیا تھا لیکن انھوں نے میچ باہر بیٹھ کر دیکھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔