ننھے مہمان نے دنیا میں آنے سے پہلے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کروادی

ویب ڈیسک  جمعـء 7 دسمبر 2012
حیرت کی بات ہے کہ خاتون کواس حالت میں سفرکی اجازت دی گئی۔ترجمان سول ایوی ایشن پرویز جارج، فوٹو: فائل

حیرت کی بات ہے کہ خاتون کواس حالت میں سفرکی اجازت دی گئی۔ترجمان سول ایوی ایشن پرویز جارج، فوٹو: فائل

کراچی: قطر ایئر ویز کی پرواز میں حاملہ خاتون کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر طیارے کوہنگامی بنیادوں پرکراچی ایئرپورٹ پراتارلیاگیا جس کے بعد خاتون نےنجی اسپتال میں بچےکوجنم دیا۔

قطر ایئر ویز کی پرواز ڈبل ایٹ تھری سیئول سے دوحہ جارہی تھی کہ پاکستانی فضائی حدود میں غیرملکی خاتون کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ خاتون کی حالت کے بارے میں فوری طور پرسول ایوی ایشن کو آگاہ کیا گیا اوراجازت ملنے کے بعد جہازکوکراچی اتارلیاگیا۔

خاتون کو ملیرمیں واقع نجی اسپتال پہنچایا گیاجہاں بچے کی ولادت ہوئی۔ ترجمان سول ایوی ایشن پرویز جارج کا کہناہے کہ معلوم نہیں کہ خاتون کواس حالت میں سفرکی اجازت کیسےدی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔