اسٹارآل راؤنڈر شاہد آفریدی کو پشاورزلمی کے بورڈ کا صدرمقررکردیا گیا

اسپورٹس رپورٹر  منگل 20 ستمبر 2016
روزنامہ ایکسپریس نے 8 ستمبر کر شاہد خان آفریدی کو پشاور زلمی فاؤنڈیشن کا صدر بنائے جانے کے رازسے بھی پردہ اٹھایا تھا: فوٹو: فائل

روزنامہ ایکسپریس نے 8 ستمبر کر شاہد خان آفریدی کو پشاور زلمی فاؤنڈیشن کا صدر بنائے جانے کے رازسے بھی پردہ اٹھایا تھا: فوٹو: فائل

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو  پشاور زلمی کے بورڈ کا صدر مقرر کردیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ کی اس فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ آل راؤنڈر سربراہی کرتے ہوئے ملک بھر سے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کی مہم میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کیریئر میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں تاہم شاہد آفریدی کی خدمات نظر انداز نہیں کی جاسکتیں، ہمارا ان کا ساتھ رہے گا۔

ایک سوال کے جواب میں جاوید آفریدی نے کہا کہ کپتانی کریں یا کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلیں، یہ فیصلہ بھی آل راؤنڈر خود کرینگے،ہماری طرف سے ان کیلیے کوئی رکاوٹ نہیں۔

واضح رہے کہ روزنامہ ایکسپریس نے 8 ستمبر کر شاہد خان آفریدی کو پشاور زلمی فاؤنڈیشن کا صدر بنائے جانے کے رازسے بھی پردہ اٹھایا تھا، اب اس کا بھی باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔