اقوام متحدہ کے امدادی قافلے پر حملے کا ذمہ دار روس ہے ، امریکا

ویب ڈیسک  بدھ 21 ستمبر 2016
روس نے حملے کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے  فضائی حملہ روس نے نہیں کیا، فوٹو:اے ایف پی

روس نے حملے کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے فضائی حملہ روس نے نہیں کیا، فوٹو:اے ایف پی

واشنگٹن: امریکا نے اقوام متحدہ کے امدادی قافلے پر حملے کا الزام  روس پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے 2 جنگی طیاروں نے قافلے کو نشانا بنایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شام میں اقوام متحدہ کے امدادی قافلے کو روس کے 2 جنگی طیاروں نے نشانا بنایا کیونکہ جس وقت قافلے پر حملہ ہوا اس وقت 2 ایس یو 24 روسی جنگی جہاز حلب میں حملے کے مقام پر فضا میں موجود تھے۔ دوسری جانب روس نے حملے کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی حملہ نہ توروس نے کیا ہے اور نہ ہی شامی حکومت کا کوئی طیارہ اس میں ملوث ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جانب سے 31 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ شام میں جاری جنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے بھیجاگیا تھا جس پر حملہ کرکے 32 رضاکاروں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔