آرمی چیف سے اسحاق ڈارکی ملاقات، پاک افغان بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک  بدھ 21 ستمبر 2016
ملاقات میں نئے 29سول آرمد فورسز ونگز کے قیام کےلیے مالی ضروریات کا جائزہ بھی لیا گیا، آئی ایس پی آر

ملاقات میں نئے 29سول آرمد فورسز ونگز کے قیام کےلیے مالی ضروریات کا جائزہ بھی لیا گیا، آئی ایس پی آر

 اسلام آباد: آرمی چیف راحیل شریف سےوزیر خزانہ نے ملاقات کی جس میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی، جس میں مالی امور سمیت پاک افغان بارڈر مینجمنٹ سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے سربراہ اور وفاقی وزیر خزانہ نے ملاقات کے دوران پاک افغان سرحد کے موثر انتظام اور نئے 29سول آرمد فورسز ونگز کے قیام کےلیے مالی ضروریات کا جائزہ بھی لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔