تحریک انصاف نے رائے ونڈ مارچ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کوخط لکھ دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 23 ستمبر 2016

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

 لاہور: تحریک انصاف نے رائے ونڈ مارچ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کوخط لکھ دیا جس میں جلسے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رائے ونڈ مارچ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کوخط لکھ دیا گیا ہے، خط تحریک انصاف لاہوررورل کے صدر ظہیرعباس کھوکھرکی جانب سے ڈی سی او کولکھا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: حکومت کا تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کی جانب سے انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں جلسے کی اجازت نہیں مانگی گئی بلکہ انتظامیہ کو صرف اس حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے تاہم پی ٹی آئی نے خط کے زریعے سیکورٹی اوردیگر انتظامات پر تعاون بھی مانگا ہے۔

واضح ر ہے کہ حکومت نے تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا تاہم امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے والے عناصرکے خلاف کارروائی کا بھی عندیہ دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔