کراچی کے علاقے قیوم آباد میں اے این ایف کی کارروائی، 81 کلومنشیات برآمد

ویب ڈیسک  جمعـء 23 ستمبر 2016
خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں کار کی ڈگی سے 81 کلو حشیش برآمد کرکے 1 شخص کو گرفتار کرلیاگیا ہے، ترجمان اے این ایف فوٹو: فائل

خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں کار کی ڈگی سے 81 کلو حشیش برآمد کرکے 1 شخص کو گرفتار کرلیاگیا ہے، ترجمان اے این ایف فوٹو: فائل

کراچی: قیوم آباد کے علاقے میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے کار سے 81 کلوحشیش برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے قیوم آباد میں اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کار سے 81 کلوحشیش برآمد کرلی جب کہ ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں قیوم آباد میں قائم معروف سپر اسٹور کے سامنے کھڑی کار سے 81 کلو حشیش برآمد کی گئی ہے اور گرفتار کئے گئے شخص سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔

اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حشیش کار کی ڈگی میں چھپائی گئی تھی جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی نشاندہی پر اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں بھی روانہ کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔