بنگلادیشی بولرز تسکین احمد اور عرفات سنی کا بولنگ ایکشن کلیئرقرار

ویب ڈیسک  جمعـء 23 ستمبر 2016
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2016 کےابتدائی میچ میں دونوں بولرز کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا۔  فوٹو؛ فائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2016 کےابتدائی میچ میں دونوں بولرز کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

دبئی: آئی سی سی نے بنگلا دیشی بولرز تسکین احمد اور عرفات سنی کا بولنگ ایکشن کلیئرقرار دے دیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے بنگلادیش کے فاسٹ بولر تسکین احمد اور اسپنر عرفات سنی پر مشکوک ایکشن کی وجہ سے 6 ماہ قبل پابندی عائد کی تھی تاہم اب دونوں بولرز کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا گیا ہے جس کے بعد تسکین احمد اور شہریار خان پر پابندی ختم ہوگئی ہے اور وہ  انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کے اہل قراردے دیے گئے ہیں۔

تسکین احمد اور عرفات سنی کا ٹیسٹ نیشنل کرکٹ سینٹر برسبن میں ہوا جہاں دونوں بولرز کی تمام ڈیلیوریز میں کہنی آئی سی سی کے قانون کے مطابق 15 ڈگری کے اندر ہی گھومتی رہی جس کے بعد امپائرز نے دونوں بولرز پر عائد پابندی ختم کرنے کا کہا۔

واضح رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2016 کے ابتدائی میچ میں ہی دونوں بولرز کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔