ٹوبہ ٹیک سنگھ سے کالعدم داعش کے 4 دہشتگرد گرفتار، سی ٹی ڈی

ویب ڈیسک  جمعـء 23 ستمبر 2016
ملزمان کے قبضے سے  بارودی مواد اور پرائم کارڈ ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے، سی ٹی ڈی ، فوٹو؛ فائل

ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد اور پرائم کارڈ ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے، سی ٹی ڈی ، فوٹو؛ فائل

ٹوبہ ٹیک سنگھ: محکمہ انسداد دہشت گردی نے بائی پاس کے قریب کارروائی کرکے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ٹوبہ ٹیک سنگھ  بائی پاس کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے  بارودی مواد اور پرائم کارڈ ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں حسن المعاب، فیصل شبیر، شمیم اور عبدالرزاق شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے جب کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔