کراچی ایئرپورٹ کے بیگج روم میں چوہوں کا راج

ویب ڈیسک  جمعـء 23 ستمبر 2016
چوہوں نے کئی مسافروں کے سامان کو نقصان پہنچایا اور بیگ بھی کاٹ دیئے۔ اسکرین گریب / ایکسپریس نیوز

چوہوں نے کئی مسافروں کے سامان کو نقصان پہنچایا اور بیگ بھی کاٹ دیئے۔ اسکرین گریب / ایکسپریس نیوز

 کراچی: ایئرپورٹ پر انتظامیہ کی غفلت سے پی آئی اے بیگج روم میں چوہوں نے ڈیرے جما لیے جنہوں نے مسافروں کے بیگ بھی کاٹ ڈالے۔

کراچی ایئرپورٹ پرچوہے مسافروں کے سامان پر آزادانہ گھوم پھر رہے ہیں اور پی آئی اے انتظامیہ انہیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ چوہوں نے کئی مسافروں کے سامان کو نقصان پہنچایا اور بیگ بھی کاٹ دیئے ہیں لیکن پی آئی اے انتظامیہ کوئی اقدام نہیں اٹھارہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔