سناواں میں موٹرسائیکل اورٹریکٹرٹرالی میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 ستمبر 2016
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بچہ اور خاتون  بھی شامل ہیں، انچارج جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی. فوٹو: فائل

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بچہ اور خاتون بھی شامل ہیں، انچارج جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی. فوٹو: فائل

سناوان: سلطان کالونی روڈ پر موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سنانواں کے علاقے سلطان کالونی روڈ پرتیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں میاں بیوی اورسالی شامل ہیں جب کہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔