- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- جوحلف نامہ مجھ پر لاگو وہ تمام ججوں،جرنیلوں پر بھی لاگو ہو گا : واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
ایسا کام کر کے جاؤں گا کہ اسے واپس کرنا مشکل ہوجائے گا، وزیراعلیٰ سندھ
سکھر: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آئین میں چیف منسٹر کا اختیار تحریر ہے اس سے تجاوز نہیں کرسکتا لیکن ایسا کام کر کے جاؤں گا کہ اسے واپس کرنا مشکل ہوجائے گا۔
سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام نے منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجا ہے اور عوام نے جس مقصد کے لئے منتخب کیا اس کے مطابق کام کریں گے، وزرائے اعلیٰ کا اختیار آئین میں موجود ہے اس سے تجاوز نہیں کرسکتا لیکن ایسا کام کر کے جاؤں گا کہ اسے واپس کرنا مشکل ہوجائے گا۔ ان کہنا تھا کہ ہم سندھ کے 200 ارب کے ترقیاتی بجٹ میں سے 70 ارب روپے خرچ کرچکے ہیں اور صرف گزشہ ڈھائی ماہ میں 18 ارب روپے خرچ کئے، ہر وزیر اپنے علاقے میں ترقیاتی کاموں کی تفصیلات دے گا اورعوام کو سندھ حکومت کی ویب سائٹ پر ہر اسکیم کی اطلاع بھی مل جائے گی۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہرکام وزیر اعلیٰ نہیں کرسکتا، ہرفرد اپنی جگہ اپنا کام کرے اور ایسا ماحول بنایا جائے کہ ہرسرکاری افسرو ملازم عوامی خدمت کا جذبہ لے کر اپنی ذمہ داری کو سمجھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو قانون کے مطابق تمام مالی اور انتظامی اختیارات دیئے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکھر سندھ کا تیسرا بڑا شہر ہے، 2010 کے سیلاب کے متاثرین بڑی تعداد میں سکھر میں آکر آباد ہوئے سکھر بیراج میں دنیا کا سب بڑا بحری نظام ہے اور یہاں دنیا کی سب سے بڑی ایری گیشن اسکیم ہے، اس شہرکو ملک کا سب سے خوبصورت شہر بنایا جا سکتا ہے لیکن ماضی میں اس شہر کا خیال اس طرح سے نہیں رکھا گیا جس طرح اس کا حق تھا اور اس پر بالکل توجہ نہیں دی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔