فیصل آباد میں حساس ادارے کا آپریشن، 10 دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 ستمبر 2016
دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور ہزاروں گولیوں سمیت خودکش جیکٹس بھی برآمد۔ فوٹو؛ فائل

دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور ہزاروں گولیوں سمیت خودکش جیکٹس بھی برآمد۔ فوٹو؛ فائل

فیصل آباد: حساس اداروں نے کشمیر روڈ پر آپریشن کرکے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

ایکسپریس نیوزکےمطابق فیصل آباد میں کشمیر روڈ پر حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں جن میں 10 کلاشنکوف، ہزاروں گولیاں، سیکڑوں میگزین، خودکش جیکٹس،غیر ملکی کرنسی سمیت دیگر سامان اور 2 گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جب کہ انہیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔