پشاورمیں گیس لیکج سے دھماکہ؛ 10 افراد جھلس گئے

ویب ڈیسک  اتوار 25 ستمبر 2016
دھماکے کے بعد مکان کے ایک کمرے میں گیس جمع ہوئی تھی، پولیس: فوٹو: فائل

دھماکے کے بعد مکان کے ایک کمرے میں گیس جمع ہوئی تھی، پولیس: فوٹو: فائل

پشاور: چارسدہ روڈ خزانہ میں مکان میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جھلس گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاورمیں چارسدہ روڈ خزانہ کے ایک مکان میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت 10 افراد جھلس گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد مکان کے ایک کمرے میں گیس جمع ہوئی تھی ، زخمیوں کو لیڈی ریڈینگ اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن اسپتال میں سہولت نہ ہونے کے باعث انہیں ٹیکسلا منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔