شکست خوردہ ذہن ملک کی خوشحالی نہیں چاہتے، شہبازشریف

ویب ڈیسک  اتوار 25 ستمبر 2016
جب تک جان ہے غریب عوام کی خدمت کرتارہوں گا، وزیر اعلی: فوٹو: فائل

جب تک جان ہے غریب عوام کی خدمت کرتارہوں گا، وزیر اعلی: فوٹو: فائل

 لاہور: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام شکست خوردہ تھکے ہارے لوگوں کو شکست دیں کیونکہ تھکے ہارے اور شکست خوردہ ذہن ملک کی خوشحالی نہیں چاہتے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ دھرنوں اورجلسوں سے ترقی کا سفرنہیں رکے گا، عوام شکست خوردہ تھکے ہارے لوگوں کوشکست دیں کیونکہ تھکے ہارے شکست خوردہ ذہن ملک کی خوشحالی نہیں چاہتے ہیں جب کہ شکست خورد عناصرکااصل ہدف سی پیک ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ چین نے ساہیوال کول پاورپلانٹ آٹھ ماہ پہلے مکمل کرنے کایقین دلایا ہے، ہرفورم پرمیٹروٹرین کے منصوبے کاجوازثابت کرسکتے ہیں، میٹروٹرین کے حوالے سے عدالت عظمیٰ میں پوراکیس پیش کریں گے جب کہ اب کسی بھی منصوبے میں درخت کاٹا نہیں جائے گا کیونکہ درخت ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنے والی مشین منگوالی ہیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارٹری پلانٹرنے کام شروع کردیا ہے اوردرخت کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کامبابی سے کی گئی ہے جب کہ پورے پنجاب میں اس طرح کی مشینیں منگوائیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کےلیے تمام کام کررہےہیں جب کہ صوبےمیں ترقی کوسبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن جب تک جان ہے غریب عوام کی خدمت کرتارہوں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔