ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

ویب ڈیسک  اتوار 25 ستمبر 2016

لاہور: ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے اور گرین شرٹس کی قیادت اظہرعلی ہی کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لئے پاکستان کی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں اسد شفیق اور عمراکمل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ فاسٹ بولر عمرگل کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک، شرجیل خان، بابر اعظم، سرفراز احمد، محمد رضوان، محمد نواز، عماد وسیم، یاسر شاہ ، سہیل خان، راحت علی، محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی شامل ہیں۔

پاکستان اورویسٹ انڈیزکےدرمیان 3 میچوں پر مشتمل ون ڈےسیریز 30 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔