رائیونڈ مارچ کے دوران شرانگیزی کاخدشہ، تحریک انصاف کا پلان بی بھی تیار

ویب ڈیسک  اتوار 25 ستمبر 2016
متبادل حکمت عملی پرعمل درآمد کے لئے 200 کارکنوں کی ٹیم دیدی گئی،ذرائع: فوٹو: فائل

متبادل حکمت عملی پرعمل درآمد کے لئے 200 کارکنوں کی ٹیم دیدی گئی،ذرائع: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ کے دوران پٹرول ، ٹرانسپورٹ اورسڑکوں کی بندش کے علاوہ شرانگیزی کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب سے خصوصی انتظامات کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ کے دوران پٹرول، ٹرانسپورٹ اورسڑکوں کی بندش اورشرانگیزی کا چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کو سبوتاژ کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت کے علاوہ بعض وفاقی و صوبائی وزراء سازش کرسکتے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پٹرول ، ٹرانسپورٹ اورسڑکوں کی بندش کے علاوہ شرانگیزی کا بھی خدشہ ہے، اس سلسلے میں جانثارنوازفورس کے نام سے عسکری ونگ بھی بنانے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ میں ممکنہ رد عمل پرلاہورشہرکو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، متبادل حکمت عملی پرعمل درآمد کے لئے 200 کارکنوں کی ٹیم دے دی گئی ہے جو10 منٹ میں تحریک انصاف کی منصوبہ بندی پرعمل کرے گی۔ اس سلسلے میں عمران خان نے فیصل واوڈا کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں، فیصل واوڈا اپنی ٹیم سمیت کراچی سے 27 ستمبرکو لاہورپہنچیں گے اوروہ 30 ستمبرتک لاہورمیں ہی رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔