کراچی میں فائیو اسٹار چورنگی پر فائرنگ سے ٹریفک پولیس سب انسپکٹر جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 25 ستمبر 2016
 ٹریفک سب انسپکٹر ڈیوٹی پر تعینات تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، ایس ایس پی سینٹرل فوٹو: پی پی آئی

ٹریفک سب انسپکٹر ڈیوٹی پر تعینات تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، ایس ایس پی سینٹرل فوٹو: پی پی آئی

 کراچی: فائیو اسٹار چورنگی پر موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک اہلکار جاں بحق ہوگیا جب کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر ارشد کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکار ڈیوٹی پر تعینات تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ٹریفک اہلکار زخمی ہوگیا جس کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جاں بحق ٹریفک اہلکار کی شناخت محمد ارشد کے نام سے ہوئی ہے جو ٹریفک پولیس میں سب انسپکٹر ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ نے جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر ارشد کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی جب کہ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کیا وجہ ہے کے فائیو اسٹار چورنگی پر اس قسم کے واقعات ہورہے ہیں جب کہ  پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔