چارسدہ میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی

ویب ڈیسک  پير 26 ستمبر 2016
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے شبقدر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے شبقدر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

چارسدہ: پولیس موبائل پر بم حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ میں پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول حملہ کیا گیا جس میں 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر شبقدر کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: چارسدہ میں رشتے اور جائیداد کے تنازع پر 3 افراد قتل

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جو سڑک کنارے نصب کی گئی تھی، پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔