ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کو 12، 12 سال قید کی سزا

ویب ڈیسک  پير 26 ستمبر 2016
ملزمان کو ستمبر 2014 میں اورنگی ٹاؤن پولیس نے مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا فوٹو: فائل

ملزمان کو ستمبر 2014 میں اورنگی ٹاؤن پولیس نے مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا فوٹو: فائل

 کراچی: مقامی عدالت نے متحدہ قومی مومنٹ کے دو کارکنوں کو پولیس مقابلے، اقدام قتل اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمے میں 12، 12 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

کراچی کی سیشن کورٹ میں ایم کیو ایم کے دو کارکنوں عارف عرف لنگڑا اور کامران عرف کامی کے خلاف پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دونوں افراد کو جرائم کا مرتب قرار دیتے ہوئے انہیں 12،12 سال قید کی سزا سنادی۔

واضح رہے کہ ملزمان کو ستمبر 2014 میں اورنگی ٹاؤن پولیس نے مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔