Daraz.pk پر انفینکس نوٹ تھری فاسٹ چارج فون فروخت کیلئے دستیاب

ویب ڈیسک  پير 26 ستمبر 2016
Daraz.pk
Press Release
نوٹ تھری اسمارٹ فون کی خریداری پر ٹیلی نار کی جانب سے فور جی ڈیٹا بنڈل بھی بالکل مفت دیا جارہا ہے۔ (فائل: فوٹو)

نوٹ تھری اسمارٹ فون کی خریداری پر ٹیلی نار کی جانب سے فور جی ڈیٹا بنڈل بھی بالکل مفت دیا جارہا ہے۔ (فائل: فوٹو)

 کراچی: دراز پی کے (Daraz.pk)، انفینکس اور ٹیلی نار نے اس سال اسمارٹ فون کی سب سے بڑی لانچ کا اعلان کردیا ہے۔ فاسٹ چارج نوٹ تھری (Infinix Note 3) اسمارٹ فون کی تیز رفتار چارجنگ ٹیکنالوجی کی بدولت اس کی بیٹری صرف پانچ منٹ میں چارج ہوجاتی ہے اور آپ کو 200 منٹ کا ٹاک ٹائم دیتی ہے یعنی نوٹ تھری (Infinix Note 3) کے ہوتے ہوئے ’’بیٹری لو‘‘ کا مسئلہ ہمیشہ کےلئے ختم!

انفینکس موبیلیٹی (Infinix Mobility) نے اسمارٹ فونز کی پاکستانی کمپنیوں میں اپنا ایک نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے اور نوٹ تھری (Infinix Note 3) اس کی تازہ اور بہترین مثال ہے۔ بڑی اسکرین، 2 دن کے بیٹری ٹائم، الٹرا فاسٹ چارجنگ اور فنگر پرنٹ سینسر کے ساتھ انفینکس نوٹ تھری (Infinix Note 3) کی خریداری پر ٹیلی نار کی جانب سے 4G ڈیٹا بنڈل بھی بالکل مفت دیا جارہا ہے۔

آج یعنی 26 ستمبر سے دراز پی کے (Daraz.pk) اور انفینکس نے باہمی اشتراک سے فاسٹ چارج نوٹ تھری (Infinix Note 3) لانچ کردیا ہے اور اس موقعے پر 25 اور 26 ستمبر کی درمیانی شب فیس بُک لائیو پر دانش علی اور نادیہ حسین کا ایک پروموشنل کامیڈی شو بھی نشر کیا گیا جسے پاکستان بھر سے لاکھوں شائقین نے دیکھا اور اسی دوران نوٹ تھری (Infinix Note 3) آن لائن پیش کردیا گیا۔

اسمارٹ فون شائقین کے لئے مزید بتاتے چلیں کہ انفینکس نوٹ تھری (Infinix Note 3) کے دو ماڈل دستیاب ہیں جن میں سے ایک تھری جی (3G) اور دوسرا فور جی (4G) انیبلڈ ہے جب کہ فور جی انیبلڈ نوٹ تھری (Infinix Note 3) اسمارٹ فون کی خریداری پر ٹیلی نار کا ’’فور جی ڈیٹا بنڈل‘‘ 3 ماہ تک تحفے میں دیا جارہا ہے۔ نوٹ تھری (Infinix Note 3) کے یہ دونوں ماڈلز دراز پی کے (Daraz.pk) سے خصوصی رعایتی قیمت پر دستیاب ہیں جنہیں خریدنے کے لئے https://www.daraz.pk/infinix-note3 پر کلک کیجئے اور اسمارٹ فون کی دنیا میں جدید ترین انقلاب کا لطف اٹھائیے۔

نوٹ تھری (Infinix Note 3) اسمارٹ فون کی موٹائی صرف 8.4 ملی میٹر جبکہ اسکرین بڑی ہے جو اسے منفرد بناتی ہے۔ سیل فون باڈی میں ایلومینم ایلوئے استعمال کرتے ہوئے اس پر فائن ٹیکسچر بھی دیا گیا ہے جو اسے اور بھی دیدہ زیب بناتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔