بھارت میں ریلی کے دوران راہول گاندھی پرجوتا اچھال دیا گیا

ویب ڈیسک  پير 26 ستمبر 2016
ہر وقت درجنوں سیکیورٹی گارڈز کے دائرے میں رہنے والے راہول گاندھی بھی جوتے سے نہیں بچ سکے۔ (فوٹو: فائل)

ہر وقت درجنوں سیکیورٹی گارڈز کے دائرے میں رہنے والے راہول گاندھی بھی جوتے سے نہیں بچ سکے۔ (فوٹو: فائل)

نئی دہلی: اترپردیش میں ایک ریلی کے دوران راہول گاندھی پر جوتا پھینک دیا گیا۔

کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی اترپردیش میں ہونے والے آئندہ انتخابات میں کانگریس کی راہ ہموار کرنے کےلئے دورے کررہے ہیں اور اسی سلسلے میں  سیتاپور میں کانگریس کے ایک روڈ شو کی قیادت کررہے تھے کہ اس دوران مجمعے میں سے ایک شخص نے راہول گاندھی پر جوتا اچھال دیا تاہم جوتا انہیں نہیں لگ سکا ، پولیس نے جوتا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔

واضح رہے کہ راہول گاندھی بھارت کے اعلی ترین ’’اسپیشل پروٹیکشن گروپ‘‘ (ایس پی جی) کی فراہم کردہ سیکیوریٹی میں رہتے ہیں اور اترپردیش میں وہ 13 ستمبر سے ’’کھاٹ سبھا‘‘ لگاتے پھررہے ہیں جس کا مقصد مختلف قصبوں اور دیہاتوں میں کسانوں سے ملاقات کرنا اور ان کے مسائل پر بات کرنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔