نجی چینل کی میزبان ثنا فیصل کوان کے مداح نے مبینہ طور پر زہر کھلادیا

ویب ڈیسک  پير 26 ستمبر 2016
ثنا فیصل نجی ٹی وی چینل ’’اب تک‘‘ کے پروگرام ’ خفیہ‘ کی میزبان ہیں  ۔ تصویر: بشکریہ فیس بک

ثنا فیصل نجی ٹی وی چینل ’’اب تک‘‘ کے پروگرام ’ خفیہ‘ کی میزبان ہیں ۔ تصویر: بشکریہ فیس بک

 کراچی: ٹی وی چینل ’اب تک‘ کی میزبان ثنا فیصل کو مبینہ طور پر زہر دے دیا گیا  تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

کراچی میں  مبینہ طور پر ثنا فیصل سے ان کا ایک ’مداح‘ ملنے آیا اور ان کے ساتھ سیلفی لی اور ثنا کا آٹوگراف لیا جب کہ ثنا کو ان کے فین نے آئس کریم کھانے کو دی جو انہوں نے کھالی۔

لیکن آئس کریم کھاتے ہی ثنا فیصل کی حالت غیر ہوگئی اور انہیں فوری طور پر  اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ انہیں آئس کریم میں زہر دیا گیا جس کے باعث ان کی طبیعت خراب ہوگئی  تاہم اسپتال ذرائع کےمطابق اب ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔