انجلینا جولی بریڈ پٹ سے علیحدگی کے  بعد کرائے کے گھر میں منتقل

ویب ڈیسک  پير 26 ستمبر 2016
انجلینا لاس اینجلس میں اپنے بچوں کے ساتھ کرائے کے گھر میں منتقل ہوئیں۔ فوٹو؛ فائل

انجلینا لاس اینجلس میں اپنے بچوں کے ساتھ کرائے کے گھر میں منتقل ہوئیں۔ فوٹو؛ فائل

لاس اینجلس: ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اپنے شوہر بریڈپٹ سے علیحدگی کی درخواست کے بعد ان کے گھر سے کرائے کے گھر میں منتقل ہوگئی ہیں۔

ہالی ووڈ کی صف اول کی جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ میں اختلاف کے باعث اداکارہ نے شوہر سے طلاق کے لیے عدالت سے  رجوع کیا تھا جس کے بعد ایف بی آئی نے بھی بریڈ پٹ پربچوں پر تشدد کی تحقیقات شروع کردیں تھی جب کہ دونوں اداکاروں میں طلاق کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے لیکن اس پہلے ہی دونوں نے اپنی رہائش علیحدہ کردی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان طلاق کی وجوہات سامنے آگئیں

امریکی میڈیا کے مطابق انجلینا جولی بریڈ پٹ سے طلاق کے بعد ان کے گھر سے کرائے کے گھر میں منتقل ہوگئی ہیں جہاں وہ بچوں کے ساتھ ہی رہائش پذیر ہیں جب کہ اداکارہ نے طلاق کی درخواست سے قبل ہی لاس اینجلس میں کرائے پر گھر حاصل کرلیا تھا تاہم اب وہ نئے گھر میں رہائش اختیار کرنے کے بعد اپنے بچوں کے حوالے سے فکر مند ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ انجلینا جولی نے شوہر بریڈپٹ سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔