شہر میں فائرنگ کے واقعات میں میاں بیوی سمیت 4 افراد زخمی

ویب ڈیسک  پير 26 ستمبر 2016
لانڈھی نمبر ایک بلدیہ اسكول كے قریب موٹر سائیكل سوار نامعلوم ملزمان نے كار پر اندھا دھند فائرنگ كردی۔ فوٹو؛ فائل

لانڈھی نمبر ایک بلدیہ اسكول كے قریب موٹر سائیكل سوار نامعلوم ملزمان نے كار پر اندھا دھند فائرنگ كردی۔ فوٹو؛ فائل

كراچی : شہر میں فائرنگ كے واقعات میں میاں بیوی اور كے پی ٹی كا ملازم سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

نمائندہ ایکسپریس كے مطابق لانڈھی نمبر ایک بلدیہ اسكول كے قریب موٹر سائیكل سوار نامعلوم ملزمان نے كار پر اندھا دھند فائرنگ كردی اور فرار ہوگئے، فائرنگ كے نتیجے میں كار میں سالہ 35 سالہ ریحان سلمان اوراس كی اہلیہ سكینہ زخمی ہوگئے، پولیس نے موقع پر پہنچ كر زخمیوں كو جناح ا سپتال منتقل كیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ اوآصف رزاق نے بتایا كہ مضروب ریحان فائرنگ جب كہ اس كی اہلیہ گاڑی كا شیشہ لگنے سے زخمی ہوئی، مضروب صفورا گوٹھ كا رہائشی ہے اور یہ پراپرٹی ڈیلر ہے۔

بغدادی كے علاقے لیاری شاہ بیگ لین گلی نمبر6 میں گھات لگائے ملزمان نے گھر سے نكل كر ملازمت پر جانے والے 55 سالہ اسلم رحیم كے پیٹ پر گولی ماركر شدید زخمی كردیا اور فرار ہوگئے، زخمی كو فوری طورپر سول اسپتال منتقل كیا گیا۔ درخشاں كے علاقے خیابان بادبان میں قائم بنگلے كے 2 ملازمین كے درمیان جھگڑا ہوا، جھگڑے كے دوران ملزم نظام الدین نے نعیم ولد وزیر كو گولی ماركر زخمی كردیا ، پولیس نے ملزم كو گرفتاركركے مقدمہ درج كرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔