انوشکا شرما کی ڈانس اورگلوکاری کی دلچسپ وڈیو وائرل ہوگئی

ویب ڈیسک  منگل 27 ستمبر 2016
دونوں وڈیوز سے ان کے مداح خاصے محظوظ ہور ہے ہیں: فوٹو: فائل

دونوں وڈیوز سے ان کے مداح خاصے محظوظ ہور ہے ہیں: فوٹو: فائل

ایمسٹر ڈیم: بالی ووڈ کی اداکارہ انوشکا شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنی 2 ایسی ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن سے ان کے مداح خاصے محظوظ ہورہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما آج کل ترقی کی سیڑھیاں تیزی سے چڑھ  رہی ہیں جہاں ان کی نئی آنے والی فلم “اے دل ہے مشکل” کے ٹریلرکے بعد ان کی دھوم مچی ہوئی ہے جب کہ اب وہ ایمسٹرڈیم میں ایک اورنئی آنے والی فلم “دی کنگ” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پراپنی 2 ایسی ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن سے ان کے مداح خاصے محظوظ ہورہے ہیں جب کہ ان کی ڈانس اورگلوکاری کی دونوں ویڈیوزسوشل میڈیا ویب سائٹس پر وائرل ہوچکی ہیں۔

دوسری ویڈیومیں اداکارہ ڈانس کے ساتھ ساتھ گلوکاری کا ہنربھی باخوبی دکھا رہی ہیں جس میں وہ بڑے دلچسپ اندازمیں “بے بی کو بیس پسند ہے ” گانے کے بول “ناؤ چھوری وانٹنگ ڈانس” گارہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔