Daraz.pk پر ایزی پے آن لائن شاپنگ گالا میں 82 فیصد تک خصوصی ڈسکاؤنٹ

ویب ڈیسک  بدھ 28 ستمبر 2016
Daraz.pk
Press Release
آن لائن شاپنگ گالا کے ذریعے عوام خریداری پر 28 ستمبر یعنی آج سے 5 گنا زیادہ ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکیں گے۔

آن لائن شاپنگ گالا کے ذریعے عوام خریداری پر 28 ستمبر یعنی آج سے 5 گنا زیادہ ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکیں گے۔

کراچی: دراز پی کے (Daraz.pk) کی ویب سائٹ پر ایک زبردست ایزی پے آن لائن شاپنگ گالا جاری ہے۔ اسے بلاشبہ انٹرنیٹ پر ایک حیرت انگیز سیل کہا جاسکتا ہے کیونکہ ایزی پے آن لائن شاپنگ گالا کے ذریعے عوام خریداری پر 28 ستمبر یعنی آج سے 5 گنا زیادہ ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکیں گے۔ دراز پی کے (Daraz.pk) ایک جانب ملک کی مشہور اور واحد ون اسٹاپ آن لائن شاپنگ کی جگہ ہے جہاں مصنوعات کی سب سے بڑی ورائٹی موجود ہے جب کہ ادائیگیوں کے لیے ایزی پے اس میں شریک ہے ۔ ان دونوں کی شراکت ہمیشہ ہی صارف کو کامیابی سے بہترین سہولیات فراہم کرتی رہی ہے۔

زبردست ڈسکاؤنٹ:

ایزی پے سے خریداری پر 10 فیصد اضافی ڈسکاؤنٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ایزی پے سے ادائیگی کے لیے  اس لنک www.daraz.pk/easypay-online-shopping-gala/ پر جاکر اپنی رعایتی خریداری کو مزید چار چاند لگائے جاسکتے ہیں۔ پاکستان میں ای کامرس کی مشہور کمپنی نے اپنی بہترین پراڈکٹس 28 ستمبر کے لیے مخصوص کررکھی ہیں۔ جہاں پلے اسٹیشن فور کی خریداری پر 46 فیصد ڈسکاؤنٹ سمیت ہائیر انورٹرائیر کنڈیشنر 1.0 ٹن پر 26 فیصد ڈسکاؤنٹ اور چینگ ہونگ روبا 32 انچ فل ایچ ڈی ایل ای ڈی ٹی وی پر 40 فیصد تک ڈسکاؤنٹ حاصل کریں۔ یہ تو حیران کن ڈسکاؤنٹس کی محض چند مثالیں ہیں جب کہ اس کے علاقہ سام سنگ، سونی، ہواوے، ڈاولینس، ویسٹ پوائنٹ اور گُل احمد سمیت دیگر اہم برانڈزپر 82 فیصد تک ڈسکاؤنٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

بلیک فرائڈے واؤچرز؛

اس کے علاوہ جو صارفین اس شاپنگ فیسٹول میں ایزی پے کے ذریعے آرڈرز دیں گے انہیں بلیک فرائیڈے 2016 کے لیے مفت واؤچر بھی دیئے جائیں گے جو اس سال کا اس سے بھی بڑا اور بھرپور آن لائن شاپنگ ایونٹ ہوگا جس میں اس سے بھی زیادہ ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔ یہ بیلک فرائیڈے واؤچر ایزی پے سے سیل کے دوران خریدے جاسکتے ہیں۔

خصوصی مصنوعات کا تعارف؛

اس سیل میں صارفین انتہائی غیر معمولی ڈسکاؤنٹ کے ساتھ ساتھ خریداری کا زبردست تجربہ حاصل کریں گے، صرف یہی نہیں بلکہ حیرت انگیز فون بھی متعارف کرائے جارہے ہیں۔ دراز پی کے 26 ستمبر سے اپنی  ویب سائٹ (Daraz.pk) پر انیفینکس نوٹ 3 فاسٹ چارج فون متعارف کروا چکا ہے جس میں صرف 5 منٹ تک چارجنگ سے صارفین 200 منٹ کا ٹالک ٹائم حاصل کریں گے جب کہ دراز ویب سائٹ (Daraz.pk) ٹیلی نار انفینٹی سیریز کے نام سے پاکستان کا سب سے زیادہ افورڈیبل فورجی ہیڈسیٹ بھی خصوصی ڈسکاؤنٹ پرپیش کررہی ہے جس میں 300 روپے کا بیلنس، 3 ماہ تک 1500 ایم بی انٹرنیٹ اور 1500 ایم بی پاکٹ ٹی وی مفت انجوائے کیا جاسکتا ہے۔

دراز پے کی (Daraz.pk) کو پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل ( پی ایف ڈی سی) کے لیے لوریئل کا تعاون حاصل ہے۔ ویب سائٹ سے لوریئل کی 5 ہزار کی بیوٹی پراڈکٹس خریدنے والے صارفین کا نام ایک لکی ڈرا میں شامل کیا جائے گا جسے جیتنے کی صورت میں وہ لوریئل کا اسپیشل ایڈیشن باکس حاصل کرسکیں گے جس کی قیمت 20 ہزار روپے ہے۔ اس کے علاوہ جو صارفین لوریئل کی 10 ہزار کی مصنوعات خریدیں گے وہ پی ایف ڈی سی میں موجود بہترین ڈیزائنرز کی جانب سے ایک ڈیزائنر آؤٹ فٹ حاصل کرسکیں گے۔

ایک اور دلچسپ ایونٹ میں صارفین کو شامل کرنے کے لیے دراز پی کے (Daraz.pk) ’سب سے اعلیٰ ڈیل‘ کے نام سے ایک مقابلہ کروارہی ہے۔ اس کے لیے صارفین کو اپنی پسندیدہ ڈیل کا اسکرین شاٹ #SabSayAala ہیش ٹیگ کے ساتھ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا ہوگا اور جس کے بعد ایک خوش نصیب اپنی پسندیدہ ڈیل جیتنے کا موقع حاصل کرسکے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔