پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کا خاتمہ پورے خطے کے مفاد میں ہے، امریکا

ویب ڈیسک  بدھ 28 ستمبر 2016
پاکستان نے اندرون ملک کارروائیاں کرنے والے دہشت گرد کے خلاف آپریشن میں رفت کی ہے، مارک ٹونر۔فوٹو: فائل

پاکستان نے اندرون ملک کارروائیاں کرنے والے دہشت گرد کے خلاف آپریشن میں رفت کی ہے، مارک ٹونر۔فوٹو: فائل

واشنگٹن: ترجمان امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کا خاتمہ نا صرف دونوں ملکوں بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔

واشنگٹن میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کا خاتمہ چاہتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ جملوں کا تبادلہ بند ہونا چاہیئے اسی میں دونوں ملکوں اور خطے کی بھلائی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: تعلقات میں بہتری اور باہمی تعاون پاکستان اور بھارت کے مفاد میں ہے، امریکا

مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے ملک میں دہشت گرد کارروائیاں کرنے والے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں رفت کی ہے تاہم اسلام آباد کو ان دہشت گردوں کے خلاف بھی موثر کارروائی کرنی چاہیئے جو دوسرے ممالک پر حملے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔