شکست خوردہ عناصر کا ایجنڈا تیز رفتار ملکی ترقی کو روکنا ہے، شہباز شریف

ویب ڈیسک  بدھ 28 ستمبر 2016
 منفی سیاست کی کوئی گنجائش ہے نہ پاکستان کے باشعور عوام اس کا ساتھ دیں گے، شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

منفی سیاست کی کوئی گنجائش ہے نہ پاکستان کے باشعور عوام اس کا ساتھ دیں گے، شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

 لاہور: وزیر اعلیٰ  پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی جب کہ شکست خوردہ عناصر کا ایجنڈا تیز رفتار ترقی کو روکنا ہے۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ  پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں حکومت نے فلاح و بہبود کے لیےمحنت سے کام کیا ہے لہذا عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ محنت، دیانت، امانت اور شفافیت کی گواہی ہمارے منصوبے اور عوام دے رہے ہیں لہذا منفی سیاست کی کوئی گنجائش ہے نہ پاکستان کے باشعور عوام اس کا ساتھ دیں گے جب کہ شکست خوردہ عناصر کا ایجنڈا تیز رفتار ترقی کو روکنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔