اسرائیلی کے سابق صدر اور وزیراعظم شمعون پیریز چل بسے

ویب ڈیسک  بدھ 28 ستمبر 2016
شمعون پیریز کو 1994 میں فلسطین کے ساتھ امن معاہدے میں کردار پر امن کے نوبل انعام سے بھی نوازا گیا تھا۔ فوٹو : فائل

شمعون پیریز کو 1994 میں فلسطین کے ساتھ امن معاہدے میں کردار پر امن کے نوبل انعام سے بھی نوازا گیا تھا۔ فوٹو : فائل

تل ابيب: اسرائیلی کے سابق وزیراعظم اور صدر شمعون پیریز 93 سال کی عمر میں چل بسے۔

سابق اسرائیلی وزیراعظم اور صدر شمعون پیریز کو 2 ہفتے قبل فالج کے حملےباعث تل ابیب کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا تاہم بعد میں ان کی طبیعت کافی بہتر ہوگئی تھی لیکن گزشہ روز طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور آج وہ دنیا سے چل بسے۔

شمعون پیریز نے 2 بار اسرائیل کی وزارت عظمیٰ کے فرائض انجام دیےاور ایک بار صدر کے عہدے پر بھی فائز رہے جب کہ 1994 میں فلسطین کے ساتھ امن معاہدے میں کردار پر امن کے نوبل انعام سے بھی نوازا گیا تھا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔