افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 18 افراد ہلاک، 12 زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 28 ستمبر 2016
امریکی ڈرون طیارے نے صوبہ ننگر ہار کے ضلع اچن میں  شاہدل بازار میں واقع مکان پر میزائل فائر کیے فوٹو: فائل

امریکی ڈرون طیارے نے صوبہ ننگر ہار کے ضلع اچن میں شاہدل بازار میں واقع مکان پر میزائل فائر کیے فوٹو: فائل

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں 18 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے ننگر ہار کے ضلع اچن میں امریکی ڈرون طیارے نے شاہدل بازار میں واقع مکان پر میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔ ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے ہلاکتوں سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: افغانستان میں ڈرون حملے اور بمباری سے 35 شدت پسند ہلاک

دوسری جانب افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون طیارے نے حج سے لوٹنے والے ایک سرکاری ملازم کے گھر کو نشانہ بنایا، حملے کے وقت مہمانوں کی بڑی تعداد گھر پر موجود تھی جب کہ اس قسم کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں کہ ڈرون حملے کا نشانہ داعش کے افراد تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔