کیمو آن لائن شاپنگ فیسٹول میں حیرت انگیز ڈسکاؤنٹ اور ڈیلز

 بدھ 28 ستمبر 2016
Kaymu
Press Release
کیمو پے کے پر مختلف کیٹگریز میں 50 فیصد تک ڈسکاؤنٹ فراہم کیا جارہا ہے۔

کیمو پے کے پر مختلف کیٹگریز میں 50 فیصد تک ڈسکاؤنٹ فراہم کیا جارہا ہے۔

کیمو ڈاٹ پی کے (kaymu.pk) پاکستان کا سب سے بڑا ای کامرس پلیٹ فارم ہے جہاں ناقابل یقین ڈسکاؤنٹ اور ڈیلز پیش کی جارہی ہیں۔

دراز پی کے (Daraz.pk) کا اہم حصہ ہونے کے ناطے کیمو ڈاٹ پی کے (kaymu.pk) پر 27 ستمبر 2016 سے آن لائن شاپنگ فیسٹول کا آغاز ہوچکا ہے۔ جہاں الیکٹرانکس، موبائلز، برقی آلات اور فٹنس سامان سمیت کئی کیٹگریز میں ناقابلِ یقین قیمتوں میں اعلیٰ معیاری مصنوعات رکھی گئی ہیں۔

27 ستمبر کو شروع ہونے والی یہ مہم 30 ستمبر تک جاری رہے گی جہاں درج ذیل کیٹگریز میں 50 فیصد تک ڈسکاؤنٹ فراہم کیا جارہا ہے۔

  • ٹی وی اور اپلائنسز پر 40 فیصد تک ڈسکاؤنٹ
  • ہیلتھ اینڈ فٹنس پر 50 فیصد تک ڈسکاؤنٹ
  • موبائل اور ٹیبلٹس پر 25 فیصد تک ڈسکاؤنٹ
  • گیمز اور کونسولز پر30 فیصد تک ڈسکاؤنٹ
  • لیپ ٹاپ اور کیمروں پر 20 فیصد تک ڈسکاؤنٹ
  • دیگر آلات اور گیجٹس پر 50 فیصد تک ڈسکاؤنٹ

کیمو آن لائن شاپنگ فیسٹول کے تحت کیمو پی کے (kaymu.pk) پر پیش کی جانے والی بہترین ڈیلز میں سام سنگ اور ہواوے فونز پر زبردست ڈسکاؤنٹ، مشہور فیفا 17 اور پلے اسٹیشن فور کونسولز، ٹریڈ ملز ، گھریلو اور صحت کے آلات پر بھی خاص رعایت دی جارہی ہیں۔ اس مہم کا آغاز فیس بک پر لائیو اسٹریم کے ذریعے اس وقت  کیا گیا جب کیمو ہیڈ کوارٹر میں موجود ٹیم نے الٹی گنتی گن کر اس اہم ڈسکاؤنٹ فیسٹول کا آغاز کیا۔ ساتھ ہی تمام کیٹگریز میں شامل اسٹار پراڈکٹس کی ایک جھلک بھی پیش کی گئی ۔

فیس بک پر اس لائیو مہم کو ہزاروں افراد نے دیکھا اور کاؤنٹ ڈاؤن ختم ہوتے ہی کیمو ویب سائٹ (kaymu.pk) پر صارفین کا ٹریفک یکدم بڑھ گیا اور کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان وغیرہ سے آن لائن صارفین اُمنڈ آئے تھے۔

صرف یہی نہیں ، جمعہ 30 ستمبر 2016 تک جاری اس مہم کے دوران نئی نئی ڈیلز سامنے آتی رہیں گی تو پھر روزانہ فیس بک کی لائیو فیڈز دیکھتے رہیں کیونکہ کیمو ٹیم اس دوران اپنے مداح اور کرم فرما صارفین کے لیے بہترین ڈیلز نچھاور کرتی رہے گی۔ آنے والی ان ڈیلز میں ٹی وی، کچن آلات، اسمارٹ واچ، اور لیپ ٹاپ بھی شامل ہیں! اپ ڈیٹس اور الرٹس کے لیے کیمو کے فیس بک پیج کو لائیک کیجئے اور کیمو آن لائن شاپنگ فیسٹول سے جڑے رہیں۔

اس کے لیے صارفین ویب سائٹ www.kaymu.pk/kosf/  پر جاکر آن لائن شاپنگ فیسٹول کے تحت حیرت انگیز ڈیلز ملاحظہ کرتے ہوئے اپنا شاپنگ کارٹ بھر سکتے ہیں ۔ کیمو پاکستان بھر کے لیے کیش آن ڈلیوری یعنی شے وصول کرکے ہاتھوں ہاتھ رقم ادا کرسکتے ہیں۔ کیمو کی سہولت اب تک پاکستان کے 240 شہروں اور قصبوں میں فراہم کی جاری رہے۔ کیمو آن لائن شاپنگ فیسٹول کمپنی کی تاریخ کا ایک بہت بڑا شاپنگ فیسٹول ہے جہاں ناقابلِ یقین قیمتوں پر معیاری اشیا فراہم کی جارہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔