سارک کانفرنس کو متاثر کرنے کا بھارت کا ٹریک ریکارڈ ہے، دفترخارجہ

ویب ڈیسک  بدھ 28 ستمبر 2016
بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث خطے کے پسے ہوئے عوام مزید پسماندگی کا شکار ہوں گے،ترجمان فوٹو: فائل

بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث خطے کے پسے ہوئے عوام مزید پسماندگی کا شکار ہوں گے،ترجمان فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے سارک کانفرنس کو سبوتاژ کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارک کانفرنس کے پلیٹ فارم کو متاثر کرنے کا بھارت کا ٹریک ریکارڈ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سارک کانفرنس  کے پلیٹ فارم کا بنیادی مقصد خطے کے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانا ہے لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث خطے کے پسے ہوئے عوام مزید پسماندگی کا شکار ہوں گے جب کہ بھارت ہمیشہ سے ہی سارک کانفرنس کی راہ میں روڑے اٹکاتا رہا ہے اور اس بات بھی ایسا ہی کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کے منفی رویئے کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر کی صورتحال سے ہٹانا ہے جہاں گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران 100 سے زائد کشمیریوں کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کیا جاچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔